Sunday September 8, 2024

دھاندلی کھل کر سامنے آگئی الیکشن کمیشن نے انتخابات دوبارہ کروانے کا حکم دے ڈالا

دھاندلی کھل کر سامنے آگئی الیکشن کمیشن نے انتخابات دوبارہ کروانے کا حکم دے ڈالا

اسلام آباد(آ ئی این پی)قومی اسمبلی کے حلقہ 91 سرگودھا کے 20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا، ان پولنگ سٹیشنز کے انتخابی تھیلوں کی سیلیں توڑی گئی تھیں۔جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق این اے 91 سرگودھا کے 20 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ 2 فروری کو ہوگی۔ اس کے لیے الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر پولیٹیکل فنانس علیم شہاب کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے،اس حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران انکشاف ہوا

تھا کہ 20 پولنگ اسٹیشنز کے انتخابی مواد رکھنے والے تھیلوں کی سیلیں توڑ کر نئی لگائی گئی ہیں، جس سے خدشہ تھا کہ انتخابی ریکارڈ میں ردوبدل بھی کیا گیا ہوگا،اس حلقے سے کامیاب امیدوار ن لیگ کے ذوالفقار بھٹی یہ معاملہ الیکشن کمیشن میں لے آئے۔ الیکشن کمیشن نے ذوالفقار بھٹی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے۔

FOLLOW US