Friday October 18, 2024

حکومت کو ہزاروں واٹ کا جھٹکا لگ گیا سب سے اہم وزیر نے سپیکر کو استعفیٰ بھجوا دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی پنجاب میں صوبائی حکومت کو شدید جھٹکا لگ گیا ہے ۔ اتحادی جماعت سے تعلق رکھنے والے وزیر نے استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔ مستعفی ہونے والے وزیر عمار یاسر ہیں جن کا تعلق مسلم لیگ (ق) سے ہے ۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر

معدنیات اور مسلم لیگ (ق)کے رہنما عمار یاسر نے اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔ انھوںنے اپنا استعفیٰ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کوبھجوایا ہے ۔ تاحال ان کے مستعفی ہونے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔ تاہم اس بارے میں جلد تفصیلات منظر عام پر آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

FOLLOW US