غیر قانونی اثاثوں میں گرفتار احد چیمہ کی آخر کار شامت آہی گئی عدالت نے بہت بڑا حکم جاری کر دیا
لاہور(آئی اےن پی) احتساب عدالت نے غیرقانونی اثاثوں کے کیس میں احد چیمہ پر فرد جرم عائد کردی تاہم سابق ڈی جی ایل ڈی اے نے صحت جرم ماننے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن بخاری نے غیر قانونی اثاثہ جات اور ایل ڈی اے سٹی کیس کی سماعت کی، نیب نے سابق ڈی جی ایل ڈی احد چیمہ کو
جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کیا، عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے اس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کردی۔احد چیمہ نے صحت جرم ماننے سے انکار کردیا جس پر عدالت نیب سے گواہ طلب کرلیے واضح رہے کہ احد چیمہ کو 21 فروری 2018 کو نیب لاہور نے آشیانہ اقبال ہاوسنگ سکیم میں کرپشن کے الزامات پر گرفتار کیا تھا، نیب نے احد چیمہ کے تمام بینک اکاونٹس بھی منجمد کر دیئے ہیں، احد چیمہ اس وقت جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حراست میں ہیں۔ نیب احد چیمہ کے خلاف آشیانہ اقبال، آمدن سے زائد اثاثہ جات ، قائد اعظم تھرمل پاور پلانٹ میں من پسند افراد کو ٹھیک، پیراگون ہاؤسنگ اور ایل ڈی اے سٹی کیس کی تحقیقات کر رہا ہے۔