Monday January 20, 2025

نواز شریف کی حالت نازک ۔۔نجم سیٹھی کی اہلیہ نے تشویشناک خبر دیدی ، پاکستانی بس دعا کریں

نواز شریف کی حالت نازک ۔۔نجم سیٹھی کی اہلیہ نے تشویشناک خبر دیدی ، پاکستانی بس دعا کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کی حالت نازک ۔۔نجم سیٹھی کی اہلیہ نے تشویشناک خبر دیدی ، پاکستانی بس دعا کریں ۔۔ رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن نے کہا ہے کہ نوازشریف سے جیل میں ملاقات کی ہے، نوازشریف مجھے خاصے کمزور لگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی کی اہلیہ رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ میری جیل میں نوازشریف سے ملاقات ہوئی ہے۔ مجھے نوازشریف خاصے کمزور لگے۔واضح رہے پچھلے دنوں سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی اور ان کی اہلیہ رکن

پنجاب اسمبلی جگنو محسن نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی تھی۔جس میں انہوں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت کے بارے بات چیت کی۔ دوسری جانب اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل اورسزا معطلی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔ جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں دورکنی بینچ 21 جنوری کو سماعت کریگا۔ بتایا گیا ہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل اورسزا معطلی کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں دورکنی بینچ اپیل اورسزا معطلی کی درخواست کی سماعت 21 جنوری کوکریگا۔گزشتہ روزمسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل کی جلد سماعت کی درخواست منظور کرلی گئی تھی۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 24 دسمبر کو نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید، ڈیڑھ ارب روپے اور 25 ملین ڈالر جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ یاد رہے احتساب عدالت نے 24 دسمبر کو العزیزیہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو 7 سال قید و جرمانے کی سزا سنائی تھی جس پر سابق وزیراعظم نے احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف پہلے یکم جنوری اور پھر 4 جنوری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، تاہم دونوں مرتبہ رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر درخواست واپس کر دی تھی. اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف نے 7سال قید اور جرمانوں کی سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے ، جبکہ اس اپیل کے ساتھ ہی ان کی سزا معطلی کی درخواست بھی سنی جائے گی. نواز شریف کی اپیل پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا. گزشتہ روز جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے محمد نواز شریف کی درخواست پر مختصر سماعت کے بعد رجسٹرار آفس کو 10 دن میں اپیل سماعت کے لیے مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

FOLLOW US