ملتان میں ایک خاتون اور مرد نے بھاگ کر پسند کی شادی کر لی جان کے خطرے کی بنا پر ایک شخص نے دونوں کو پناہ دے دی لیکن کچھ ہی عرصے بعداس شخص کی نیت خراب ہو گئی اور پھر وہ ہوا کہ ہولناکی کی ایک نئی ہی تاریخ رقم کر دی گئی
ملتان(آئی این پی)ملتان میں ساڑھے تین ماہ قبل تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں ہونے والے اغواءاور اندھے قتل کا معمہ حل ہوگیا ، پولیس نے دونوں ملزمان اختر اور صوفیہ بی بی کو گرفتا رکرلیا اور مقتول عرفان کی لاش برآمد کر لی۔ چند ماہ میں عرفان کے اغواءکا پرچہ درج کروایا گیا تھا جس پر پولیس نے اپنی شب وروز محنت سے اس کو ٹریس کیا۔پولیس ذرائع
کے مطابق ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا ہے، دونوں ملزمان میاں، بیوی نے بھاگ کر شادی کی تھی جس پر مقتول عرفان نے دونوں کو پناہ دی تھی۔ ملزمان نے انکشاف کیا کہ مقتول عرفان صفیہ بی بی کے ساتھ تعلقات قائم کرنا چاہتا تھا۔ جس پر دونوں نے باہم صلاح مشورہ ہو کر عرفان کو قتل کر دیا۔ قتل کر کے مقتول کی لاش کو گھر میں ہی گڑھا کھود کر دبا دیا گیا۔ اس اندھے قتل کو ٹریس کرنے کے لیے ایس پی کینٹ زنیرہ اظفر کی سربراہی میں ڈی ایس پی مظفرآباد محمد اقبال لاشاری نے تھانہ مظفر آباد کی ٹیم تشکیل دے کر کاروائی کا آغاز کیا۔ کاروائی میں ایس ایچ او مظفرآباد سب انسپکٹرعلی حسن گیلانی، سب انسپکٹر شوکت حسین.آئی ٹی انچارج سب انسپکٹر محمدحنیف۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر ارتضی، آئی ٹی انچارج مظفر آباد محمد حسیب اور تھانہ کے دیگر پولیس افسران شریک ہوئے،پولیس نے ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔