Monday January 20, 2025

فواد چودھری وہ وقت بھول گئے جب وہ ۔۔۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے وزیر اطلاعات کو کھری کھری سناڈالیں

فواد چودھری وہ وقت بھول گئے جب وہ ۔۔۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے وزیر اطلاعات کو کھری کھری سناڈالیں

اسلام آباد(آئی این پی)سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عمران خان کو سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے،ای سی ایل کو بلیک میلنگ ٹول کے طور استعمال نہیں ہونا چاہیئے، فواد چوہدری پڑھے لکھے آدمی ہیں ہمارے ساتھ رہے ہیں اس وقت تو اچھی باتیں کرتے تھے پتہ نہیں اب کیا ہو گیا ہے۔جمعرات کو پارلیمنٹ ہا ؤس کے باہر میڈیا

سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ عمران خان حکومت میں نہیں تھے تو کتنی بار باہر گئے تھے ،انہیں سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے،ای سی ایل کو بلیک میلنگ ٹول کے طور استعمال نہیں ہونا چاہیئے،کیا قانون صرف ان لوگوں کے لیئے ہے جو پی ٹی آئی میں نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں تھا،ہم نے کسی کے خلاف مقدمات نہیں بنائے،یہاں تو وزیر کہتاہے کہ فلاں فلاں گرفتار کیوں نہیں ہوا ،انہوں نے کہا کہ ہم نے تو ایک مرتبہ بھی نہیں کہا کہ ہم حکومت گرائیں گے ،ہم حکومت نہیں گرانا چاہتے،یہ حکومت چھ مہینے میں ایکسپوز ہو گئی ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری پڑھے لکھے آدمی ہیں ہمارے ساتھ رہے ہیں اس وقت تو اچھی باتیں کرتے تھے پتہ نہیں اب کیا ہو گیا ہے

FOLLOW US