Monday January 20, 2025

پاکستان کے معروف درباروں پر کیا تبدیلی لائی جا رہی ہے ؟ جان کر پاکستانی ضرور خوش ہو نگے

پاکستان کے معروف درباروں پر کیا تبدیلی لائی جا رہی ہے ؟ جان کر پاکستانی ضرور خوش ہو نگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعیدالحسن نے بدھ کے روزمحکمہ کے کمیٹی روم میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر سیکر ٹری اوقاف ذوالفقار گھمن،ڈائریکٹر جنرل طاہر رضا بخاری اور دیگر افسران کے علاوہ زونل اوقاف افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہ کہا کہ محکمہ اوقاف کے ہر سیکشن کی ذمہ داریوں کو مزید فعال بنایا جا رہا ہے۔
محکمانہ پالیسیوں کو مافیا کے ہاتھوں خراب کر نے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے

سلسلہ میں سخت اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال سے داتا گنج بخش دربار اور بابا فرید گنج شکر دربار سے پاپوش رکھنے کی اجرت کو ختم کر دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں پاپوش کی نگرانی و ٹوکن دینے کے لئے والنٹیئرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تما م زونل افسران کو موبائل سمز بھی دی جا رہی ہیں جو باقاعدگی سے اپنی کارکردگی بارے محکمہ کو رپورٹ فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف اور محکمہ جنگلات باہمی تعاون و مشاورت سے نا قا بل کاشت اراضی پر جنگل آباد کریں گے تاکہ موسمیاتی ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھا جا سکے۔اس سلسلہ میں تمام ضلعی افسران کو اوقاف کی غیر کاشتہ اراضی کی نشاندہی کے لئے محکمہ جنگلات کے ساتھ تعاون کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام درباروں پرنذرانہ بکسوں کو ڈویژنل ،زونل اور ضلعی خطیبوں ،بنک نمائندوںاور ایڈمنسٹریٹر کی موجودگی میں ہی رقوم کی کائونٹنگ کے لئے کھولے جائیں گے۔اگر کسی جگہ سے اس بارے شکایت موصول ہوئی تو ایسے سرکاری افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا تمام اوقاف دفاتراور درباروں پر بائیو میٹرک سسٹم حاضری کو لاگو کیا جا رہا ہے تاکہ گھوسٹ حاضری کا خاتمہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ جلد مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیںجو تمام درباروں کی تزئین و آرائش ،لنگر خانوں،نذرانہ بکسوں کی آمدنی،وقف زمینوں پر شجر کاری ،سی سی ٹی وی کیمروں ،واک تھرو گیٹس کی چیکنگ اور دیگر معا ملات بارے رپورٹس مرتب کریں گی جس کی روشنی میںمزید سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس محکمہ کو جس انداز میں مال مفت دل بے رحم سمجھ کر لوٹا گیا وہ سیاہ تاریخ کا حصہ بن گیا ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت محکمہ اوقاف کا قبلہ درست کرنے میں اپنی مثال آپ ثابت ہو گی۔

FOLLOW US