Wednesday November 27, 2024

پہلے حکومت سے اتحاد اور اب یہ کیا چودھری شجاعت ایک با ر پھر ” مٹی پانے ـــ” میدان میں آگئے

پہلے حکومت سے اتحاد اور اب یہ کیا چودھری شجاعت ایک با ر پھر ” مٹی پانے ـــ” میدان میں آگئے

لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے فواد چودھری کے اس بیان پر کہ ہماری مہربانی ہے کہ ہم نے ق لیگ میں فارورڈ بلاک نہیں بنایا پر کہا ہے کہ فواد چودھری کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا اور انہوں نے معذرت بھی کر لی ہے، اس بات کو مزید طول نہ دیا جائے ورنہ فائدہ صرف مخالفین کو ہو گا۔ انہوں

نے کہا کہ اگرچہ پاکستان مسلم لیگ کے ارکان کم ہیں لیکن یہ یاد رکھنا چاہئے کہ یہی پاکستان مسلم لیگ ایک وقت میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت کرتی رہی ہے، حکومتیں آنی جانی چیز ہیں، پارٹیاں کبھی حکومت میں ہوتی ہیں کبھی اپوزیشن میں، ہماری جماعت نے تحریک انصاف سے اتحاد ملک کے بہترین مفاد میں اور بحرانوں کے حل کیلئے کیا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک اس وقت جن بحرانوں سے گزر رہا ہے اس میں ذاتیات پر حملوں کی بجائے ان بحرانوں کے حل کیلئے حصہ دار بننا چاہئے، کم از کم ایک ایجنڈے پر سب کو مل کر کام کرنا چاہئے وہ ہے معیشت کو سنبھالنا، اگر یہ بھی نہ سنبھال سکے تو ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا جس کی زد میں ہر چھوٹا بڑا آئے گا خاص طور پر تنخواہ دار طبقہ پر اس کا بہت شدید اثر پڑے گا اس لیے ذاتیات پر حملوں کی بجائے ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

FOLLOW US