Wednesday November 27, 2024

اس طریقے سے آصف زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا نیب نے حکومت کو دو ٹوک الفاظ میں بتادیا

اس طریقے سے آصف زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا نیب نے حکومت کو دو ٹوک الفاظ میں بتادیا

اسلام آباد(آئی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب )نے اس بات کو واضح کیا ہے کہ کسی وزیرباتدبیرکی خواہش پرآصف زرداری یافریال تالپورکوگرفتارنہیں کیاجاسکتا،نیب کو معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی مصدقہ نقول تاحال موصول نہیں ہوئیں ،معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کے مصدقہ فیصلے کی روشنی میں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا ، نیب

کے ترجمان نے اپنے تردیدی بیان میں اس ضمن میں سست روی کے تاثرکویکسرمستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب آئین اور قانون کے مطابق اپنا کام کرنے پر یقین رکھتا ہے ، قانون مشگافیوں کو حل کرنے میں وقت اور احتیاط کی ضرورت ہے ۔ نیب کی ایک معزز وفاقی وزیر کی نیب میں جاری ایک کیس کے سلسلہ میں میڈیا کو دیے گئے مختلف بیانات اور انٹرویوز کے متن پیمرا سے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ معزز وفاقی وزیر کے متعلقہ کیس کے سلسلہ میں نیب کو معافی مانگنے ،کیس بند کرنے اور کیس واپس لینے کے میڈیا کو دیے گئے تمام بیانات اور انٹرویوز کا قانون کے مطابق نہ صرف مکمل گہرائی سے جائزہ لیا جائے اور نیب کےق انون کے مطابق کارروائی کرنے سے پہلے اس بات کو دیکھا جائے کہ نیب کو معافی مانگنے اور متعلقہ کیس بند کرنے اور واپس لینے کا کیوں کہا جا رہا ہے ؟۔قانون کے مطا بق یہ دیکھنا بھی مقصود ہے کہ کہیں یہ بیانات اور انٹرویوز نیب پر بلاواسطہ یا بلواسطہ اثر انداز ہونے کی کوشش تو نہیں اور کہیں یہ بیانات قانون کے مطابق نیب کی شفاف تفتیش کی راہ میں حائل تو نہیں ہو رہے ؟ نیب ہر قسم کے دباؤ کو یکسر مسترد کرتا ہے اور یقین دلاتا کہ نیب کی تمام تحقیقات صرف اور صرف آئین اور قانون کے مطابق انجام تک پہنچائی جاتی ہیں تا کہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں

FOLLOW US