Monday January 20, 2025

مارے جانے کی اطلاعات یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کے اغوا کے کئی سالبعد دھماکے دار خبر آگئی

مارے جانے کی اطلاعات یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کے اغوا کے کئی سالبعد دھماکے دار خبر آگئی

فیصل آباد (آئی این پی)سی ٹی ڈی کی پل ڈینگروں کے قریب کاروا ئی مبینہ مقا بلے میں 2دہشت گرد ہلاک دونوں دہشت گرد سا بق وزیر اعظم یوسف رضا گیلا نی کے بیٹے کے اغواء سمیت دیگر ہا ئی پرو فا ئل کاروا ئیوں میں ملوث تھے تفصیل کے مطا بق سی ٹی ڈی کو گز شتہ روز فیصل آباد میں انتہا ئی مطلوبہ 2 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی

سی ٹی ڈی نے رات گئے 3بجے پل ڈینگروں کے قریب مکان کو گھیرئے میں لیکر اپنے آپ کو پو لیس کے حوالے کرنے کے لیے کال کی تودہشت گردوں کی طرف سے جواب آیا کہ ہم ہتھیار نہیں پھنکیں گے اور نہ اپنے آپ کو پو لیس کے حوا لے کر یں گیدہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ایلکاروں پر فا ئرنگ شروع کردی 2گھنٹے دونوں اطراف سے فا ئرنگ کا تبا دلہ جاری رہا مبینہ دہشت گروں کی طرف سے فا ئرنگ سلسلہ بند ہوا تو اہلکاروں نے مکان کے اندر جا کر دیکھا کہ دونوں مبینہ دہشت گرد مردہ پا ئے گئے دہشت گردوں کی شناخت عبدالحفیظ اور عثمان ہاروں کے نام سے ہو ئی دہشت گردون سے بھاری اسلحہ بارود خود کش جیکٹس ڈیٹو نیٹر اور اہم دستاویز بھی برآمد ہو ئیں دونوں دہشت گردوں کی نعشیں الائیڈ ہسپتال کے مردہ کا نے مین جمع کروا دی گئی تا حال دونوں کی نعشیں لینے کے لیے کسی نے رابطہ نہیں کیا ۔

FOLLOW US