Monday January 20, 2025

عمران حکومت مخالفین کے لیے بچھائے گئے اپنے ہی جال میں خود کیسے پھنس گئی ؟ نجی ٹی وی پروگرام میں حقیقت سے پردہ اٹھ گیا

عمران حکومت مخالفین کے لیے بچھائے گئے اپنے ہی جال میں خود کیسے پھنس گئی ؟ نجی ٹی وی پروگرام میں حقیقت سے پردہ اٹھ گیا

کراچی(ویب ڈیسک)اقتدار میں آنے کے بعد کسی کا دامن صاف نہیں رہتا لیکن جو داغ سابقہ حکومتوں کے ماتھے پر سالوں بعد لگے وہ موجودہ حکومت کی پیشانی پر پانچ ماہ میں لگ چکا ہے ، حکومت نے جو جال مخالفین کے لئے بچھایا تھا آج خود اس میں پھنستے جارہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار جیو نیوز کے پروگرام ’آپس کی بات‘ میں میزبان منیب فاروق نے کیا۔ پروگرام میں شریک فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر ہماری غلطی ہے تو اس کو ٹھیک کرنا چاہیے آئی ایم ایف کی بجائے دوست ممالک کی مدد حاصل کرنا ہماری بہت بڑی کامیابی ہے۔ ۔ پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حکومت اُن لوگوں کو بھی ناکام ہوتی نظر آرہی ہے جو پہلے تحریک

انصاف کے گن گاتے رہے ہیں ۔پی ٹی آئی حکومت نےروٹی کی قیمت میں پینتیس سے چالیس فیصد اضافہ کر دیا ہے انہوں نے مسائل کم کرنے کے بجائے اس میں اضافہ ہی کیا ہے، علیمہ خان شوکت خانم اسپتال بورڈ کی ممبر رہی ہیں اور شوکت خانم کو پوری قوم نے اور انٹرنیشنلی فنڈنگ کی ہے اور ماضی میں شوکت خانم پر سوالات اٹھتے رہے ہیں۔ طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ حکومت کا کمزور بیان یقینا اُن ممالک کے لئے جو پاکستان میں سرمایہ کاری کرچکے ہیں یا کرنے والے ہیں انہیں ضرور شک و شبہ میں ڈالتا ہے جو نہیں ہونا چاہیے اور پاکستان کے مفاد میں بھی نہیں ہے ۔ دوائیوں کی قیمتیں پندرہ فیصد بڑھا دی گئی ہیں جن میں نو فیصد وہ دوائیاں بھی شامل ہیں جو جان بچانے کی ہیں اگر دوائیوں پر سبسڈی بھی دینی پڑتی ہے تو حکومت کو دینی چاہیے۔ علیمہ خان کی جائیدادوں کے حوالے سے جیو نیوز کے نمائندے زاہد گشکوری کا کہنا تھاکہ تقریباً ڈیڑھ سال سے میں تحقیق کر رہا تھا اور آج بھی کر رہا ہوں اور آج بھی اس میں نئی نئی چیزیں نکل رہی ہیں ۔

FOLLOW US