Monday January 20, 2025

فواد چودھری ! تو اپنی سوچ ، تیرا کیابنے گا

فواد چودھری ! تو اپنی سوچ ، تیرا کیابنے گا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو پاکستان کا مستقبل ہیں، فواد تو اپنی سوچ تیرا کیا بنے گا کالیا، آج کے حکمرانوں میں ضیا الحق کی روح داخل ہو چکی ہے،، عمران خان غروب ہو رہا ہے، آصف زرداری جیل کاٹ چکے، نواز شریف جیل میں ہیں

اب ان حکمرانوں کی باری ہے،سندھ فتح کرنے کا خواب دیکھنے والے خود اپنے لئے ڈراؤنا خواب بن چکے ہیں۔منگل کومرکزی ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے وزیراطلاعات کے بیان پر ر دعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو پاکستان کا مستقبل ہیں، فواد تو اپنی سوچ تیرا کیا بنے گا کالیا، سب سیاستدانوں کے نظریات اور حلقے ہیں، توں کہاں جائے گا۔ آصف زرداری جیل کاٹ چکے، نواز شریف جیل میں ہیں اب ان حکمرانوں کی باری ہے۔سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا کہ جب آج کے حکمران جیل جائیں گے تو تب فواد تیرا کیا بنے گا ، عمران خان غروب ہو رہا ہے ، آج کے حکمرانوں میں ضیا الحق کی روح داخل ہو چکی ہے،بچہ بچہ کہنے والوں کو میرے چیئرمن بلاول بھٹو نے ہر جگہ شکست دی ہے۔ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ حکمران قومی اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب سے آج تک بلاول بھٹو سے شکست کھاتے آ رہے ہیں، شکست کی شرمندگی چھپانے کیلئے بچہ بچہ کہہ رہے ہیں، مولابخش چانڈیو نے کہا کہ فواد چودھری صاحب آپ کے سیاسی بڑوں کو بھی بلاول بھٹو سے سیاست سیکھنے پڑے گی۔سندھ فتح کرنے کا خواب دیکھنے والے خود اپنے لئے ڈراؤنا خواب بن چکے ہیں، مولابخش چانڈیو سندھ کے عوام نے پی پی اور ہمارے قائد نے مراد علی شاہ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، مولابخش چانڈیو مراد علی شاہ کو غیرآئینی طریقے سے ہٹانے کے ہتھکنڈے وفاق کے ساتھ کھلواڑ ہوگا، مولابخش چانڈیو آصف زرداری پہلے بھی مقدمات سے باعزت بری ہوئے اب بھی سرخرو ہوں گے، مولابخش چاں ڈیو فواد چودھری دبئی، نیوجرسی کے جائیدادوں اور پارٹی فنڈ کا حساب تو دیں

FOLLOW US