Friday October 11, 2024

کل عمران خان تقریر کر رہے تھے کہ میں نے ان کے کان میں جا کر کہا” علی ہار رہا ہے۔۔” اس پر کپتان نے ایک دم سے کیا کہا؟؟ سینئر صحافی کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)این اے 154الیکشن میں ایک غیر معروف لیگی رہنما سے شکست پاکستان تحریک انصاف کی سیاست پر ایک تازیانہ ثابت ہوئی ہے۔ تحریک انصاف کے لئے یہ شکست غیر متوقع اور ناقابل یقین تھی۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن)کےلئے بھی اپنی کامیابی غیر متوقع تھی۔

ایک ملکی صحافی نے بتایا ہے کہ این اے 154میں شکست کی خبر عمران خان کےلئے ناقابل یقین تھی۔ صحافی فیاض محمود نے بتایا کہ عمران خان اس وقت اسلام آباد ہائی کورٹ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے اور وہ کے پی کے حکومت کی چا رسالہ کامیابیوں پر روشنی ڈال رہے تھے کہ میں نے الیکشن کے نتائج سامنے آتے ہی ان کے کان میں جاکر بتایا کہ ” خان صاحب پی ٹی آئی الیکشن ہار رہی ہے ۔” جس پر انھوںنے میری طرف دیکھا اور کہا ” اچھا؟” اس کے بعد انھوںنے اپنی تقریر جاری رکھی ۔ اس کے بعد انھوںنے موقع ملتے ہی میں نے ان سے دریافت کیا ” کیا وجہ ہو سکتی ہے؟” تو انھوںنے کہا ” ابھی رزلٹس آنے دو” اور پھر وہ وہاں سے روانہ ہو گئے۔

FOLLOW US