Friday January 24, 2025

پاکستان زندہ بعد کے نعرے لگانے والی بھارتی خاتون کے ساتھ بھارتی پولیس کے اہلکاروں نے کیا کیا انتہائی شرمناک رپورٹ جاری ہو گئی

پاکستان زندہ بعد کے نعرے لگانے والی بھارتی خاتون کے ساتھ بھارتی پولیس کے اہلکاروں نے کیا کیا انتہائی شرمناک رپورٹ جاری ہو گئی

نئی دہلی(آئی این پی ) انڈیا گیٹ پر پاکستان زندہ بادکے نعرے لگانے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ،حفاظتی دستوں اور خواتون اہلکاروں کی مدد سے اسے فورا حراست میں لیکر دہلی پولیس کے حوالے کردیا۔اتوار کی صبح ساڑھے 8بجے ایک خاتون نے زبردست ہنگامہ برپا کردیا۔وہ ایک تھیلا لیکروہاں پہنچی۔اس خاتون نے سب سے پہلے اپنی

چپل انڈیا گیٹ کی طرف پھینکی ،اس کے بعد اس نے پاکستان کی حمایت میں پاکستان زندہ بادکے نعرے لگانے کے ساتھ وہاں تعینات سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو بھی پریشان کیا۔ موقع پر موجود حفاظتی دستوں اور خواتون اہلکاروں کی مدد سے اسے فورا حراست میں لیکر دہلی پولیس کے حوالے کردیا۔دہلی پولیس کے مطابق انڈیا گیٹ پر نعرے لگانے والی خاتون کا نام سلطانہ خان ہے ۔ پولیس نے خاتون سے تفتیش شروع کردی۔نئی دہلی کے ڈی سی پی مدھرورما نے بتایا کہ خاتون ذہنی مریض معلوم ہورہی ہے ۔اس کی ذہنی حالت معلوم کرنے کیلئے اسپتال میں داخل کردیا گیا۔جانچ رپورٹ آنے کے بعد اس کے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔اگررپورٹ میں وہ مریض ثابت ہوئی تو اسے ذہنی علاج کے مرکز میں داخل کیا جائیگا۔

FOLLOW US