Friday January 24, 2025

اب بن کر رہے گا صوبہ جنوبی پنجاب ۔۔۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار حکومت نے ایسا حکم جاری کردیاکہ پاکستان میں نئے صوبے کاقیام یقینی ہوگیا

اب بن کر رہے گا صوبہ جنوبی پنجاب ۔۔۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار حکومت نے ایسا حکم جاری کردیاکہ پاکستان میں نئے صوبے کاقیام یقینی ہوگیا

لاہور(ویب ڈیسک) تحریک انصاف جب سے اقتدار میں آئی ہے جنوبی پنجاب کو لے کر ایسے انقالابی اقدامامت کر رہی ہے کہ جنوبی پنجاب کے لوگ بھی خوش ہیں اور پاکستان میں ایک نئے صوبے کے قیام کے آثار بھی نمایاں ہونا شروع ہوگئے ہیں، عام انتخابات دو 2018 سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے جو انتخابی منشور دیا تھا اس میں جنوبی پنجاب کے صوبے کا قیام بھی تھا ، جنوبی پنجاب کے افراد نے تحریک انصاف کی حکومت کو بڑ چڑھ کر سپورٹ کیا تا کہ انکی محرومیوں کا اذالہ ہوسکے اور پاکستان میں صوبہ جنوبی پنجاب کا قیام بھی عمل میں آ سکے، اسی حوالے سے

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایسا حکم جاری کر دیا کہ پورے صوبے میں دھوم مچ گئی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سول سیکریٹریٹ کیلئے سمری کی منظوری دے دی، سیکریٹریٹ کیلئے 50کروڑ 8 لاکھ 62 ہزار 424 روپے مختص کرنے کی تجویز دے دی گئی۔جنوبی پنجاب سول سیکریٹریٹ کے فنڈز میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں 23 کروڑ 90 لاکھ اور آپریٹنگ اخراجات کیلئے 21 کروڑ 18 لاکھ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ افسران کیلئے 1300 سی سی 8 گاڑیاں اور 1000 ہزار سی سی 13 گاڑیاں خریدی جائیں گی۔پنجاب حکومت نے امتحانی مراکز ملتان کے قریب 9 کنال 1 مرلہ اراضی بھی حاصل کر لی ہے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لیے پی اینڈ ڈی بورڈ تشکیل دیا جا چکا ہے، جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے لیے بورڈ 18 افسران پر مشتمل ہو گا۔ بورڈ کا سربراہ ممبر پی اینڈ ڈی جنوبی پنجاب ہو گا۔

FOLLOW US