بجلی کاایک اور بہت بڑا بریک ڈائون کتنے سو میگاواٹ بجلی غائب ہو گئی پاکستانیوں کےلئے تشویشناک خبر
کشمور(آئی این پی ) گڈو تھرمل پاور ہا ؤ س میں فنی خرابی کے باعث تین یونٹ ٹرپ کرنے کے باعث 747 میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی، تین صوبوں کے کئی اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ گڈو تھرمل ذرائع کے مطابق پاور ہا ؤ س کے 3 یونٹ ٹرپ کر جانے سے 747 میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی جس کی وجہ سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے اضلاع کو بجلی کی فراہمی رک گئی۔ واضح رہے چند روز قبل شدید دھند کے باعث گڈو، بلوکی، نشاط اور نشاط چونیاں پاور پلانٹس ٹرپ کر گئے تھے جس سے مجموعی طور پر 2500 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا رہا۔