Friday January 24, 2025

پا کستانی عوام کیلئے بڑی خبر آگئی ، 10یا 20نہیں بلکہ کتنے ملکو ں کے ویزو ں بارے خو شخبر ی سنا دی گئی

پا کستانی عوام کیلئے بڑی خبر آگئی ، 10یا 20نہیں بلکہ کتنے ملکو ں کے ویزو ں بارے خو شخبر ی سنا دی گئی

لاہور :فوادچودھری نے کہاہے کہ قوم کی نظریں وزیراعظم عمران خان پرہیں ان کا وژن صرف سیاسی نہیں بلکہ سماجی بھی ہے اور لاپتا افراد سے متعلق سب سے پہلے عمران خان نے ہی بات کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے الحمرا ہال میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران کا وژن صرف سیاسی نہیں ، سماجی بھی ہے

پورے ملک میں ثقافتی میلوں کی روایات کوبحال کریں گے، تمام بڑےشہروں میں میلےمنعقدکیےجائیں گے۔ 66 ملکوں کیساتھ ویزے میں نرمی کا معاہدہ کیا جا رہا ہے اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے جدید یونیورسٹی بنا رہے ہیں ۔اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اورنوازشریف نےاپنی قبرخودکھودی ہے، ریاست کےاندربرداشت اورانصاف ہوناچاہیے۔ ماضی میں جیلوں کےاندرٹرائل ہوتےرہےہیں اب تو چھوٹےبھائی قیدکےباوجوداپنےگھرمیں رہ رہےہیں۔نیب کےملزم شہبازشریف اب نیب کوہی پیش ہونےکاکہہ رہےہیں۔ وزیر اطلاعات فوادچودھری نےصحافی سے کہا کہ فیاض الحسن سے صلح کر لیں وہ آپ کے دوست ہیں ،فیاض چوہان سیدھی بات کرنے والے آدمی ہیں ، آپ ہی ان کے ساتھ نرمی سے بات کر لیا کریں ۔فواد چودھری نے صحافیوں کےسوال پر جواب میں کہا کہپاکستان، امریکا کےتعلقات بہتر ہیں، کیمرون منٹر کو ریٹائر ہوئے کافی عرصہ گزر چکا ہےشایدکیمرون خودکافی عرصےسےواشنگٹن نہیں گئے۔ انہوں نے 23 جنوری کو آنے والے منی بجٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پچھلےتمام بجٹ جعلی تھے،اب اصلی بجٹ

آرہے ہیں ، گڈگورننس میں ہماراکوئی مقابلہ ہی نہیں ہوگا۔ فواد چودھری نے کہا کہ پاک فوج کے جوان ملکی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہو رہے ہیں ہم پاکستان اور پاک فوج کیخلاف عناصر کے مقابل کھڑے ہیں ، منتخب جمہوری حکومت کو فاشسٹ کہنے والے خود فاشسٹ ہیں ، ملک کے منتخب نمایندوں کا احترام کرنا لازمی ہے ، پاکستان میں ہمیں کسی قسم کا سیاسی چیلنج درپیش نہیں۔

FOLLOW US