Tuesday January 21, 2025

اصغر کیس بند ہوگا یا نہیں سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

اصغر کیس بند ہوگا یا نہیں سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے اصغر خان کیس کو بند نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اصغرخان کی کوشش کورائیگاں نہیں جانے دیں گے، ایف آئی اے سے جواب طلب کریں گے، کابینہ سے بھی جواب مانگیں گے کچھ بندوں کے مقدمات کابینہ کو دیے تھے،کیسے ہم عدالتی حکم کوختم کردیں، معاملے کی مزید

تحقیقات کرائیں گے،کیس بند کرنے کے معاملے میں اصغرخان فیملی کواعتماد میں نہیں لیا گیا، ایف آئی اے کے پاس اختیارات نہیں تومعاملہ دوسرے ادارے کو دیتے ہیں جمعہ کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اصغر خان کیس سے متعلق سماعت کی۔عدالت عظمی میں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اصغرخان نے اتنی بڑی کوشش کی تھی، ہم اصغرخان کی محبت اورکوشش رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ ایف آئی اے سے جواب طلب کریں گے، ایف آئی اے نے فائل بند کرنے کی استدعا کی ہے۔سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ کابینہ سے بھی جواب مانگیں گے کچھ بندوں کے مقدمات کابینہ کو دیے تھے،کیسے ہم عدالتی حکم کوختم کردیں، معاملے کی مزید تحقیقات کرائیں گے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سلمان اکرم راجہ صاحب آپ عدالت کی معاونت کریں، کیس کو کیسے آگے بڑھایا جائے گا۔انہوں نے ریمارکس دیے کہ ایک فیصلہ آیا اوراب عملدرآمد کے وقت ایسا ہورہا ہے، کچھ افراد کو اس معاملے سے علیحدہ کرنے کی تجویزتھی۔اصغرخان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے، ایک شخص کہہ رہا ہے ہاں میں نے رقم تقسیم کی۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ اس کے بعد پھرکیا رہ جاتا ہے، اصغرخان کی کوشش کورائیگاں نہیں جانے دیں گے۔عدالت عظمی نے ریمارکس دیے کہ کیس بند کرنے کے معاملے میں اصغرخان فیملی کواعتماد میں نہیں لیا گیا، ایف آئی اے کے پاس اختیارات نہیں تومعاملہ دوسرے ادارے کو دیتے ہیں۔سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی اے کی طرف سے اخذ نتائج اور وجوہات سے مطمئن نہیں، اصغرخان فیملی کے قانونی ورثا کی درخواست پرایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا۔عدالت عظمی نے سیکرٹری دفاع کونوٹس جاری کرتے ہوئے استفسار کیا کہ سیکرٹری دفاع بتائیں افسران کا معاملہ ان کوبھیجا تھا، تحقیقات کہاں تک پہنچی، ایک ہفتیمیں جواب جمع کرایا جائے۔بعدازاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے اصغرخان عملدرآمد کیس کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی۔

FOLLOW US