Tuesday January 21, 2025

کیا غریب مریض سسک سسک کر مرجائیںگے؟ ادویات کی قیمتیں کتنی بڑھا دی گئیں، خوفناک خبر آگئی

کیا غریب مریض سسک سسک کر مرجائیںگے؟ ادویات کی قیمتیں کتنی بڑھا دی گئیں، خوفناک خبر آگئی

اسلام آباد(آئی این پی ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر تے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ )نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔نوٹی فکیشن کے مطابق مختلف ادویات کی قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے اور یہ اضافہ دوا کی پیکنگ پر تحریر کرنا ہوگا۔ واضح رہے دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے گزشتہ کئی عرصے سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا جارہا تھا جس کے لیے کمپنیاں سپریم کورٹ بھی گئیں اور ادویات کی فراہمی بند کرنے کی بھی دھمکی دی تھی۔

FOLLOW US