Tuesday January 21, 2025

یا اللہ رحم پرائے دیس میں پاکستانیوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات خوفناک تفصیلات جاری

یا اللہ رحم پرائے دیس میں پاکستانیوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات خوفناک تفصیلات جاری

بارسلونا(آئی این پی ) بار سلونا کے علاقے سانت روک کی 10 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں 2 پاکستانی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اسپین میں پاکستانی قونصل جنرل علی عمران کا کہنا ہے کہ بادالونا کی 10 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 2 پاکستانی جان کی بازی ہار گئے جبکہ تیسرا زخمی ہوگیا۔قونصل جنرل علی عمران کے مطابق جاں بحق افراد میں زاہد اورعبدالرزاق شامل ہیں جبکہ زخمی پاکستانی شہری تنویراحمد مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔بادالونا کی رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا.یاد

رہے کہ 4 روز قبل بادالونا کے علاقے سانت روک میں علی الصبح رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا تھا۔مقامی میڈیا کے مطابق آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ دھوئیں کے بادل اٹھتے نظر آرہے تھے اور آگ کھڑکیوں سے سے باہر دور تک جا رہی تھی، آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہ ہوسکی۔بادالونا کے میئرایلکس نے آگ کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے تین دن کے سوگ کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں اسپین کے شہر بارسلونا کے ایک میوزک فیسٹول میں آتش بازی سے خوفناک آگ لگ گئی تھی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

FOLLOW US