Tuesday January 21, 2025

مریم نواز پھر میدان میں آگئیں ،کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بڑا انکشاف کردیا

مریم نواز پھر میدان میں آگئیں ،کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بڑا انکشاف کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک )سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل میں قید اپنے والد کی صحت کے حوالے سے بڑا انکشاف کردیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے بتا یا کہ نواز شریف کے معالج آج پورا دن ان سے ملنے کی کوشش کرتے رہے لیکن معالجوں کو ملنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔انہوں نے بتا یا کہ نواز

شریف کے بازو میں درد ہے جو انجائنا کی تکلیف بھی ہو سکتی ہے ۔مریم نواز نے مزید کہا کہ انہیں پیچھدہ میڈیکل ہسٹری کی وجہ سے نواز شریف کو قابل اعتماد ڈاکٹروں کو دکھانے کی ضرورت ہے ۔ اس سے قبل نجی نیوز چینل جیو نیوز پر بھی خبر نشر ہوئی تھی کہ آج ڈاکٹر عدنان پورا دن نواز شریف سے ملنے کی کوشش کرتے رہے لیکن انہیں اجازت نہ دی گئی ۔ڈاکٹر عدنان کی جیل کے میڈیکل افسر سے بھی بات ہوئی جنہیں خطرے سے متعلق آگاہ کیاگیا۔ڈاکٹر عدنا ن کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق خطرناک صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے ۔

FOLLOW US