Tuesday January 21, 2025

’’پاکستان کے امیر ترین افراد کی نئی فہرست سامنے آگئی‘‘ پہلے نمبر پر کون سا شخص ہے ؟ نواز شریف اور اور آصف زرداری بھی فہرست میں شامل

’’پاکستان کے امیر ترین افراد کی نئی فہرست سامنے آگئی‘‘ پہلے نمبر پر کون سا شخص ہے ؟ نواز شریف اور اور آصف زرداری بھی فہرست میں شامل

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پہلے نمبر پر کون سا شخص ہے ؟ نواز شریف اور اور آصف زرداری بھی فہرست میں شامل ۔۔ پاکستان کے امیر ترین افراد کی نئی فہرست سامنے آگئی، پاکستانی نژاد امریکی کارباری شخصیت شاہد خان سرفہرست، سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر مملکت آصف زرداری بھی فہرست میں شامل۔ تفصیلات کے مطابق امیر ترین پاکستانیوں کی نئی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ فہرست کے مطابق پاکستان کے امیر ترین شخصیات کی ایک نئی فہرست سامنے آئی ہے۔ فہرست میں پاکستانی نژاد امریکی کارباری شخصیت شاہد خان سرفہرست ہیں۔

فہرست کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی کارباری شخصیت شاہد خان کی دولت کی مالیت 7.2 ارب ڈالر سے زائد ہے۔ دوسرے نمبر پر پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت، بیسٹ وے گروپ اور یو بی ایل گروپ کے مالک انور پرویز ہیں جن کی کل دولت کی مالیت 3.8 ارب ڈالرز ہے۔ تیسرے نمبر پر معروف کاروباری شخصیت میاں منشاء ہیں جو نشاط گروپ اور ایم سی بی کے مالک ہیں۔ میاں منشاء کی دولت کی کل مالیت 1.9 ارب ڈالر سے زائد ہے۔ جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری اس فہرست میں 1.8 ارب ڈالر کی دولت کے مالک ہونے کے باعث چوتھے نمبر پر ہیں۔ فہرست میں سابق وزیراعظم نواز شریف، بحریہ ٹاون کے ملک ریاض، ہاشو گروپ آف کمپنیز کے صدر ولدین ہاشوانی، شان گروپ کے ناصر شان اور آئی ٹی سیکٹر کے اشعر عزیز بھی شامل ہیں۔

FOLLOW US