Thursday December 26, 2024

سینیٹ الیکشن کے بعد مشاہد حسین کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا قوی امکان

سینیٹ الیکشن کے بعد مشاہد حسین کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے انتہائی قریبی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مشاہد حسین کو سینیٹ کا الیکشن جیتنے کےبعد مسلم لیگ ن کی جان سے وزارت خارجہ کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔جبکہ مسلم لیگ ن کے حلقوں میں مشاہد حسین کو

جنرل سیکرٹری مقرر کرنے کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہی۔ اس سلسلے میں مشاہد حسین کا موقف جاننے کے لیے بذریعہ وٹس ایپ اور ان کے فون پر کال کر کے رابطہ کیا گیا لیکن ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ پارٹی کا موقف جاننےکے لیے جب چئیرمین مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفر الحق سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے کہا کہ مشاہد حسین میرے پاس آئے تھے ، تاحال اس قسم کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ فیصلہ ہونے کی صورت میں اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

FOLLOW US