Friday January 24, 2025

مولانافضل الرحمان، شریف خاندان اور آصف زرداری نے منتیں شروع کر دیں جان چھوڑنے کے عوض کس چیز کی پیشکش کر دی ایسا دعویٰ جو کروڑوں پاکستانیوں کو چونک جانے پر مجبور کر دے گا

مولانافضل الرحمان، شریف خاندان اور آصف زرداری نے منتیں شروع کر دیں جان چھوڑنے کے عوض کس چیز کی پیشکش کر دی ایسا دعویٰ جو کروڑوں پاکستانیوں کو چونک جانے پر مجبور کر دے گا

لاہور(آئی این پی) صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن آصف زرداری اور آل شریف ہماری منتیں کرتے ہیں کہ کچھ لے لو اور ہماری جان چھوڑ دومگراب ایسا نہیں ہوگا ‘ شریف خاندان سپریم کورٹ سے سرٹیفائیڈ اور کلیریفائیڈ چور ڈکلئیر ہوچکا ہے‘پنجاب سپیڈ چوری اور کرپشن کی سپیڈ تھی حمزہ شہباز صاحب بڑھکیں

مارتے ہیں لیکن وہکرپشن کی دس جلدیں بھول گئے جو ان کے تایا کے خلاف پیش کی گئی انہیں اپنا حساب دینا ہوگاشریف خاندان سمجھتا ہے کہ خلیجی ممالک ان کے خالہ زادہیں ان کے بغیر وہ کسی سے لین دین نہیں کریں گے‘سعودی عرب اور یو اے ای موجودہ قیادت سے متاثر ہوئی ہے نو ازشریف منشا جیسے اپنے قریبی دوستوں کو لیکر جہازوں پر سیر کیا کرتے تھے موجودہ قیادت سیر و تفریح کیلئے نہیں آئی تو انہوں نے پاکستان کی مدد کی ہے ۔ پنجاب اسمبلی میڈیا سے گفتگو کے دوران فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نواز شریف قومی مجرم ہیں جس طرح قومی کھیل کی حفاظت کرنا پڑتی ہے اسی طرح نوازشریف سے ہر ایک کو ملنے نہیں دیا جا سکتاماں باپ بچے کو لاکھ گالیاں دیتے ہیں مگر گلے لگاتے ہیں سپریم کورٹ نے اگر پنجاب حکومت کے حوالے سے کوئی سخت ریمارکس دیا تو وہ باپ کی جگہ ہیں میں کرپٹ مافیا اور سیسلین مافیا کیخلاف جدو جہد فخر محسوس کرتا ہوں میری تصویر جلائیں گے تو کوئی بات نہیں میں انکے خلاف یوں ہی جد وجہد جاری رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن آصف زرداری اور آل شریف ہماری منتیں کرتے ہیں کہ کچھ لے لو اور ہماری جان چھوڑ دویہ چاہتے ہیں کہ پھر سے سعودی عرب اور لندن میں جا کر سیر سپاٹے کریں مگر اب ایسا نہیں ہوگا ۔

FOLLOW US