Friday January 24, 2025

”نصرت بھٹو ایران میں رقاصہ تھیں “ تحریک انصاف کے رہنما نے بد زبانی کی انتہا کردی، کیا کچھ کہہ دیا ؟ جانیں

”نصرت بھٹو ایران میں رقاصہ تھیں “ تحریک انصاف کے رہنما نے بد زبانی کی انتہا کردی، کیا کچھ کہہ دیا ؟ جانیں

اسلام آباد(مانیترنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی نے بد زبانی کی انتہا کردی اور نصرت بھٹو مرحومہ کے حوالے سے شرمناک بیان دے دیا ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نجی نیوز چینل کے پروگرام میں پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر عامر حسن اور تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی آپس لڑ پڑے اور ایک دوسرے کے رہنماؤں پر ذاتی حملے کیے ۔بیرسٹر عامر حسن نے وزیر اعظم عمران خان پر ذاتی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تو اتنے صادق و امین ہیں کہ ان کی صداقت و امانت کی ایک نشانی امریکہ اور 2 برطانیہ میں موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریحام خان اور جمائما عمران خان کے کردار کی گواہ ہیں ۔یہ بات سن کر تحریک انصاف کے صداقت عباسی بھی خود پر قابو نہ پاسکے اور نصرت بھٹو مرحومہ کے حوالے سے انتہائی ذاتی حملے کرتے ہوئے کہا کہ نصرت بھٹو بھی ایران میں رقاصہ تھیں۔

FOLLOW US