Friday January 24, 2025

پاک فوج کی جانب سے فائر پاور کا پہلی مرتبہ کامیاب مظاہرہ کیا گیا ،دشمن مما لک کے پسینے چھو ٹ گئے

پاک فوج کی جانب سے فائر پاور کا پہلی مرتبہ کامیاب مظاہرہ کیا گیا ،دشمن مما لک کے پسینے چھو ٹ گئے

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پاکستان کے فضائی دفاع کی صلاحیتوں میں زبردست اضافہ ہو گیا،پاکستان فوج کی جانب سے فائرپاور کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔جو دنیا کے جدید ترین اسلحے سے لیس ہے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پاکستان کے ائیر ڈیفنس کی صلاحیتوں میں

زبردست اضافہ ہو گیا۔پاک فوج نے فائرپاور کا شاندار مظاہرہ کر ڈالا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرپاور صلاحیت کامظاہرہ کراچی کےقریب ایئرڈیفنس فائرنگ رینج میں کیاگیا۔آرمی چیف اورایئر چیف نےپاک فوج ایئرڈیفنس کی فائرپاورصلاحیت کامشاہدہ کیا۔ایئرڈیفنس ویپنزسسٹم سےفائرنگ مشق البیاز2019 کی اختتامی تقریب کاحصہ تھی۔ایل وائے80 کی فائرپاورکاپہلامظاہرہ ایونٹ کاطرہ امتیازتھا۔فائرپاورکی صلاحیت کےکامیاب تجربےپر آرمی چیف نے آرمی ایئرڈیفنس کومبارکباد پیش کی۔اس موقع پر نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ایل وائے80سےآرمی ایئرڈیفنس کی دفاعی صلاحیت میں بہت زیادہ اضافہ ہواہے۔دوسری جانب سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان نےبھی ایل وائے80 کی شمولیت پرمبارکباد دی۔واضح ہو کہ فائر پاور کو پاکستان کے فضائی دفاع کے حوالے سے ایک بڑا اور شاندار اضافہ قرار دے دیا۔

FOLLOW US