Friday January 24, 2025

خواجہ سعد رفیق کو گرفتار تو کر لیا گیا لیکن ان کے ضلاف ثبوت مل رہے ہیں یا نہیں؟ چونکا دینے والابیان سامنے آگیا

خواجہ سعد رفیق کو گرفتار تو کر لیا گیا لیکن ان کے ضلاف ثبوت مل رہے ہیں یا نہیں؟ چونکا دینے والابیان سامنے آگیا

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت ملک چلانے کے بجائے اپوزیشن بھگانے کے چکر میں ہے اور ہمیں پکڑ پہلے لیا گیا اور ثبوت بعد میں ڈھونڈے جا رہے ہیں،حکومت ملک چلانے کے بجائے اپوزیشن بھگانے کے چکرمیں ہے، سیاستدانوں کو ایک دوسرے کو چور کہنے کے بجائے اصل ایشوز پر بات کرنا ہو گی۔ بدھ کو ریلوے خسارہ کیس میں پیشی کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمارے خلاف ثبوت

اب ڈھونڈے نہیں بلکہ گھڑے جا رہے ہیں، پاکستان میں روایت ہے کہ ملک بنانے والوں کی اولاد کو جیل جانا پڑا ہے اور اگر آپ پاکستان سے پیار یا جمہوریت کی بات کریں تو آپ کے ساتھ ایسا ہی ہوگا۔سعد رفیق نے کہا کہ سیاستدانوں کو ایک دوسرے کو چور چور کہنے کے بجائے اصل ایشوز پر بات کرنا ہوگی۔

FOLLOW US