Friday January 24, 2025

علیمہ خان کی دبئی کے بعد امریکہ میں بھی کروڑوں روپے کی جائیداد نکل آئی

علیمہ خان کی دبئی کے بعد امریکہ میں بھی کروڑوں روپے کی جائیداد نکل آئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان کی دبئی کے بعد امریکہ میں بھی جائیداد نکل آئی۔ نجی ٹی وی چینل جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق علیمہ خان کے 46کروڑ مالیت کے نیو جرسی میں چارمنزلہ عمارت تین فلیٹس ہیں۔جائیداد کا دستاویزات میں درج پتہ ہوبوکن سٹی نیوجرسی ہے۔علیمہ خان نے 2017کے ٹیکس گوشواروں

میں اس کا ذکر نہیں کیا۔یہ جائیداد اگست 2004میں بزنس پارٹنرز کے ذریعے خریدی گئی۔علیمہ خان اور ان کے بیٹے شاہ ریز نے ر ی مارگیج کے ذریعے قرضے لیے۔دستاویزات کے مطابق خریداری کے وقت جائیداد کی مالیت سات لاکھ اٹھاون ہزار ڈالرز درج ہے۔واضح رہے کہ ہزاروں ارب روپے کی کرپشن میں نامزد اپوزیشن جماعتوں کے رہنما علیمہ خان کی جائیداد کو لے کر حکومت کو کافی ٹف ٹائم دے رہے ہیں۔ ایک محتاط اندازے کی رپورٹ کے مطابق پچھلے تیس سالوں کے جمہوری دور میں لیے گئے غیر ملکی قرضوں کی وجہ سے پاکستان 30ہزار ارب روپے کا مقروض ہوچکاہے۔ لیکن اپوزیشن رہنما علیمہ خان کی جائیدادوں کو بنیاد بنا کر خود پر لگے کرپشن کے داغ دھونے کی کوشش میں خاصی کامیابی حاصل کررہے ہیں۔

FOLLOW US