Friday January 24, 2025

جیسے کلثوم نواز کو قبر میں اتارا جانے لگا تو نواز شریف نے باغی رہنما زعیم قادری کے کان میں کیا بات کہی ؟ پاکستانیوں کو چونکا دینے والا انکشاف

جیسے کلثوم نواز کو قبر میں اتارا جانے لگا تو نواز شریف نے باغی رہنما زعیم قادری کے کان میں کیا بات کہی ؟ پاکستانیوں کو چونکا دینے والا انکشاف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے منحرف رہنماء زعیم حسین قادری نے پارٹی میں واپسی کا اشارہ دے دیا۔ زعیم حسین قادری کی اہلیہ عظمیٰ قادری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف زرداری کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں ، توزعیم قادری سے کیوں نہیں مل سکتے؟ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زعیم قادری ن لیگ میں واپس جاسکتے

ہیں ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف زرداری کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں ، توزعیم قادری سے کیوں نہیں مل سکتے؟ عظمیٰ قادری نے کہا کہ کلثوم نوازکی وفات پر زعیم قادری کو نوازشریف لحد کے پاس لے گئے۔ نوازشریف نے زعیم قادری کو کہا آپ اپنی والدہ کو لحد میں اتاریں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے فون کیا تھا کہ شہبازشریف بھی آنا چاہتے ہیں۔ توہم نے کہا کہ ہم نے کسی کے جوتے پالش نہیں کرنے ہیں۔ اگر شہبازشریف نے عزت دینی ہے توٹھیک ورنہ ہمارے گھر آنے کی کوئی ضرروت نہیں ہے۔ واضح رہے ن لیگی رہنماء زعیم حسین قادری نے الیکشن 2018ء کی انتخابی مہم کے دوران ٹکٹوں کی تقسیم پر پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے اور آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے جون میں ایک پریس کانفرنس کے دوران حمزہ شہبازکوشدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔انہوں نے حمزہ شہبازکے بارے میں انتہائی سخت الفاظ استعمال کیے تھے کہ حمزہ شہبازلاہور آپ کے باپ کی جاگیر نہیں ہے۔تاہم انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کی دعوت بھی دی گئی لیکن انہوں نے کسی بھی پارٹی میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلم لیگی ہیں اور ہمیشہ مسلم لیگی ہی رہیں گے۔انہوں نے عام انتخابات میں این اے 133سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا اور وہ الیکشن ہار گئے تھے۔

FOLLOW US