Wednesday November 27, 2024

پاکستان سے روزانہ 24ہزار بیرل تیل چوری ہورہا ہے کون سی غیر ملکی کمپنی ایسا کر رہی ہے راز فاش کرنے والے افسر کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا لرزہ خیز رپورٹ جاری

پاکستان سے روزانہ 24ہزار بیرل تیل چوری ہورہا ہے کون سی غیر ملکی کمپنی ایسا کر رہی ہے راز فاش کرنے والے افسر کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا لرزہ خیز رپورٹ جاری

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پشاور ہائیکورٹ نے غیرملکی آئل کمپنی مول سے متعلق کیس میں گرگری گیس فیلڈ سے متعلق انکوائری رپورٹ جمع کرانے کا حکم اور اوگرا کو بھی نوٹس جاری کر دیا ۔ پشاور ہائیکورٹ میں غیر ملکی آئل کمپنی مول سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس قیصر رشید نے کی ،درخواست گزارکے وکیل نے عدالت میں موقف

اختیارکیا کہ کمپنی روزانہ چوبیس ہزار اضافی بیرل تیل چوری کررہی ہے،قائمہ کمیٹی نے تحقیقات کرنے والے آفیسر کا تبادلہ کردیا۔ سماعت کے دوران جسٹس قیصر رشید نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ملک میں ہم دوسری ایسٹ انڈیا کمپنی بننے نہیں دیں گے۔۔ درخواست گزار کے وکیل معظم بٹ نے عدالت کو بتایا کہ کمپنی روزانہ 24 ہزار اضافی بیرل تیل کی چوری کررہی ہے جبکہ کمپنی کے خلاف انکوائری ہوئی قائمہ کمیٹی نے کیس کی تحقیقات کرنے والے آفیسر کا تبادلہ کردیا۔سماعت کے دوران لیگل ڈائر یکٹر ایف آئی اے عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے لیگل ڈائریکٹر کی سخت سرزنش کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پرگرگری گیس فیلڈ سے متعلق انکوائری رپورٹ جمع کرانے کا حکم اور اوگرا کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔

FOLLOW US