Friday January 24, 2025

صرف بارشیں نہیں بلکہ مسلسل بارشیں محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

صرف بارشیں نہیں بلکہ مسلسل بارشیں محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے جاڑے کے موسم میں پاکستانیوں کو بارش کی ٹھنڈی ٹھار نوید بھی سنا دی ہے۔ نہ صرف بارشوں بلکہ برفباری کا بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کل سے ملک میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع ہے ۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے خیبرپختونخواہ کے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو متوقع بارشوں اوربرفباری کے باعث الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے جاریمراسلے میں تمام ضلعوں کی انتظامیہ کو کہا گیا ہے کہ صوبے کے بالائی علاقوں میں برفباری سے لینڈ سلائیڈنگ جبکہ میدانی علاقوں میں تیز بارشوں سے نقصان کا خدشہ ہے۔دوسری

جانب ملکہ کوہسار مری سمیت سوات، دیر، مالاکنڈ، ہزارہ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں برفباری کے باعث پہاڑوں نے برف کی سفید شال اوڑھ لی ہے۔ سکردو، ناران،کاغان، کالام اسوقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ درجہ حرارت منفی 15ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔

FOLLOW US