Friday January 24, 2025

دنیا کے بد ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کپتا ن کی حکو مت آنے کے بعد پا کستانی پا سپورٹ کس نمبر ہے ؟ پا کستانیو ں کیلئے بڑی خبر آگئی

دنیا کے بد ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کپتا ن کی حکو مت آنے کے بعد پا کستانی پا سپورٹ کس نمبر ہے ؟ پا کستانیو ں کیلئے بڑی خبر آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان کا پاسپورٹ دنیا بھر کے بُرے پاسپورٹ کی فہرست میں تاحال موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2019ء کی فہرست میں پاکستانی پاسپورٹ تین درجے بہتری کی جانب ضرور بڑھا ہے لیکن تاحال دنیا کے بُرے ترین پاسپورٹ کی فہرست میں ہی موجود ہے جہاں اسے دنیا کا 5واں بُرا ترین پاسپورٹ قرار دیا

گیا ہے۔گذشتہ فہرست میں 104 ممالک کی فہرست میں سے پاکستان کے پاسپورٹ کو 102واں درجہ حاصل تھا لیکن اب پاکستانی پاسپورٹ تین درجے بڑھ کر پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ دنیا کے بُرے ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ کر پاکستان نے صومالیہ، شام،افغانستان اور عراق کو پیچھے چھوڑ دیا۔ دی ہینلے پاسپورٹ انڈیکس دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹس کی درجہ بندی کرتا ہے۔درجہ بندی کے لیے تمام تر ڈیٹا انٹرنیشنل ائیر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ، جس کے بعد دنیا بھر کا سب سے بڑا ٹریول انفارمیشن کا ڈیٹا بیس موجود ہے، سے حاصل کیا جاتا ہے۔ اس انڈیکس کے مطابق جاپان کو بہترین پاسپورٹس کی فہرست میں دوسرے سال بھی پہلی پوزیشن حاصل ہے۔ جاپانی پاسپورٹ پر دنیا کے 190 ممالک میں ویزا فری انٹری حاصل کی جا سکتی ہے۔ جبکہ اس فہرست میں سنگا پور جنوبی کوریا کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔جنوبی کوریا گشتہ فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود تھا، اور جنوبی کوریا کے پاسپورٹ پر 189 ممالک میں ویزا فری انٹری حاصل کی جا سکتی ہے۔ 188 ممالک میں ویزا فری انٹری حاصل کرنے کے ساتھ جرمن پاسپورٹ تیسری پوزیشن پر ہے۔ جبکہ اس پوزیشن پر جرمنی کے ساتھ فرانس بھی موجود ہے۔ ڈنمارک ، اٹلی،فن لینڈ اور سویڈن اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ جن کے پاسپورٹ کے حامل افراد دنیا بھر کے 187 ممالک میں ویزا فری انٹری حاصل کر سکتے ہیں۔

FOLLOW US