Friday January 24, 2025

وزیر اعظم عمران خان نے دو انتہائی اہم شخصیات کو عہدوں سے فارغ کردیا

وزیر اعظم عمران خان نے دو انتہائی اہم شخصیات کو عہدوں سے فارغ کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم پاکستان عمرا ن خان نے ملک میں حالیہ گیس بحران او ر اس سے عوامی مشکلات کے پیش نظر گیس کمپنیوں سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے سربراہان کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات نے مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انھوںنےکہا ہے کہ ملک میں جاری گیس بحران کے باعث گزشتوں دنوں عوام کو شدید مشکلات درپیش رہیں جن کی بنا پر وزیر اعظم

عمران خان نے سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے سربراہان کو ان کے عہدوں سے ہٹا نے کا حکم جاری کر دیاہے۔ وزیر اعظم کے حکم پرقائم کردہ انکوائری کمیٹی نے بھی معاملے پر سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے سربراہان کوہی ذمہ دار قرار دے دیا جس کی بنا پر ان کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق معاملے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کی سزا کا تعین کیا جانا باقی ہے۔

FOLLOW US