Wednesday November 27, 2024

کپتان کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگ گیا مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے عمران خان کو خط لکھ ڈالا پاکستان میں کیا کام کرنے کا ارادہ کر ڈالا، بہت بڑی خبر آگئی

کپتان کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگ گیا مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے عمران خان کو خط لکھ ڈالا پاکستان میں کیا کام کرنے کا ارادہ کر ڈالا، بہت بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (آئی این پی ) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص تصور کیے جانے والے مائیکر وسافٹ کمپنی کے بانی نے اپنے خط میں پاکستان میں سرمایہ کاری کا ارادہ ظاہر کیا۔بل گیٹس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آئی ٹی کے

شعبے میں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، مائیکرو سافٹ پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرسکتا ہے ۔خط میں کہا گیا کہ بل گیٹس فاؤؤنڈیشن پولیو، صحت عامہ کے شعبے میں پاکستان سے تعاون جاری رکھے گی، مائیکرو سافٹ کے بانی نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششیں جاری رکھنے کاعزم کیا، توقع کی جارہی ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے جلد اس خط کا جواب دیا جائے گا۔یاد رہے کہ 5 دسمبر 2018 کو بل گیٹس نے وزیر اعظم خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا ، اس موقع پر بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر وزیراعظم عمران خان کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔تجزیہ کاروں کے مطابق مائیکرو سافٹ کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی ظاہر کرنا ایک اہم اقدام ہے، جس سے نہ صرف پاکستان کی معیشت میں بہتری آئے گی، بلکہ روزگار کے نئے موقع بھی پیدا ہوں گے ۔

FOLLOW US