چودھری نثار پاکستان کی سیاست سے ہمیشہ کےلئے آئوٹ تحریک انصاف نے بہت بڑا اقدام اٹھا لیا
لاہور(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت منسوخ کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا تے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار حلف نہ اٹھا کر عوام اور پنجاب اسمبلی کے ایوان کی توہین کر رہے ہیں، چوہدری نثار کی اسمبلی رکنیت کو منسوخ کیا جائے اور اس حلقہ میں دوبارہ
الیکشن کروائے جائیں ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی رکنیت منسوخ کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی، قراردار کے متن میں کہا گیا ہے کہ چوہدری نثار علی خان 2018 کے انتخابات میں پی پی 10 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں لیکن بطور ممبر حلف نہ اٹھا کر وہ اپنے حلقہ کے عوام اور پنجاب اسمبلی کے ایوان کی مسلسل تضحیک اور توہین کر رہے ہیں۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ حلقہ پی پی 10 کے عوام اور پنجاب اسمبلی کے وقار کو ملحوظ رکھتے ہوئے چوہدری نثار کی اسمبلی رکنیت کو منسوخ کیا جائے اور اس حلقہ میں دوبارہ الیکشن کروائے جائیں، اس کے لیے فی الفور قوانین اور قواعد انضباط کار صوبائی اسمبلی پنجاب 1997 میں ترمیم کی جائے۔