Wednesday January 22, 2025

آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی نے کھلبلی مچادی

آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی نے کھلبلی مچادی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہیگا تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پربارش اورپہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 15، کالام منفی 12، استور منفی 11، قلات منفی 07، ہنزہ منفی 6، مالم جبہ منفی 05، کوئٹہ منفی 5، مری میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسلام آباد2، لاہور 3، فیصل آباد 4، ملتان 5، پشاور1 اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔قومی شاہراہوں

اور موٹرویز پر دھند، حدنگاہ انتہائی کم رہ گئی، موٹروے ایم ٹو لاہور سے شیخو پورہ اور ایم ون رشکئی سے پشاور، پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور گوجرہ بند رہی۔ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کے باعث شاہراہیں دھندلائی رہیں، موٹر وے پر حدنگاہ کم ہونے سے ایم ون رشکئی سے پشاور تک ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ تک اور ایم تھری پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور گوجرہ تک بند رہی۔ ترجمان موٹر وے کی جانب سے ڈرائیورز حضرات کو فوگ لائٹس استعمال کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی گئیں۔ نیشنل ہائی وے پر بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی، گاڑیاں رینگ رینگ کر چلتی رہیں۔

FOLLOW US