Wednesday November 27, 2024

8 سالوں میں خواجہ سعد رفیق کے اکائونٹ میں کتنی رقم منتقل ہوئی ان کے بھتیجے کے اکائونٹ میں کتنے ارب روپے آئے تفتیشی رپورٹ جان کر آپ کی پیروں تلے سےزمین نکل جائے گی

8 سالوں میں خواجہ سعد رفیق کے اکائونٹ میں کتنی رقم منتقل ہوئی ان کے بھتیجے کے اکائونٹ میں کتنے ارب روپے آئے تفتیشی رپورٹ جان کر آپ کی پیروں تلے سےزمین نکل جائے گی

لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے اکا ئو نٹس میں 8 سال کے دوران 46 کروڑ 60 لاکھ منتقل ہوئے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی تفتیشی رپورٹ منظر عام پر آگئی۔رپورٹ کے مطابق

سلمان رفیق اور ندیم ضیا کے صاحبزادے پیراگون سٹی کے ڈائریکٹر ہیں، خواجہ سلمان اور ندیم ضیا کے بیٹوں کے نام پر 2 ارب 96 کروڑ کی رقم جاری ہوئی، سعد رفیق کے اکا ئو نٹس میں 8 سال کے دوران 46 کروڑ 60 لاکھ منتقل ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 500 سے زائد ٹرانزیکشنز 2010 سے 2018 کے درمیان ہوئیں، سعد رفیق کے ڈی ایچ اے بینک اکا ئو نٹس میں 13 کروڑ 30 لاکھ منتقل ہوئے جبکہ دوسرے اکا ئو نٹ میں 7 کروڑ 50 لاکھ منتقل ہوئے۔تفتیشی رپورٹ کے مطابق سعد رفیق کے مزید 3 اکا ئو نٹس میں 6 کروڑ 70 لاکھ روپے منتقل ہوئے، سعدان ایسوسی ایٹ کے بینک اکا ئو نٹس میں 15 کروڑ منتقل ہوئے۔ ایسوسی ایٹ کے 2 اکا ئو نٹس میں 2012 سے 2018 تک رقم منتقل ہوئی۔رپورٹ کے مطابق سعد رفیق کے 5 بینک اکا ئو نٹس میں ایگزیکٹو بلڈر نے 23 کروڑ 28 لاکھ رقم منتقل کی۔

FOLLOW US