Wednesday November 27, 2024

ٹھیک ہے ہم عمران خان کا ساتھ دینے کو تیار ہیں مگر ایک شرط پر۔۔۔۔۔ پیپلز پارٹی نے اچانک بڑا یوٹرن لے لیا

ٹھیک ہے ہم عمران خان کا ساتھ دینے کو تیار ہیں مگر ایک شرط پر۔۔۔۔۔ پیپلز پارٹی نے اچانک بڑا یوٹرن لے لیا

کراچی ( ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے سینئررہنمایوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ ہم عمران خان کو آفر کرتے ہیں کہ وہ صوبہ جنوبی پنجاب بنائیں ہم پارلیمنٹ میں ان کی حمایت کریں گے‘ موجودہ احتساب اور انتقام میں معمولی فرق ہے‘آصف زرداری وفاقی حکومت گرانے کی کوشش نہیں کررہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیپلزمیڈیا سیل میں ذوالفقارعلی بھٹو کی سالگرہ تقریب کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ یوسف رضا گیلانی نے پیپلزمیڈیا سیل میں سالگرہ کیک کاٹا اورپیپلزپارٹی کے بانی قائد کوخراج عقیدت پیش کیا۔یوسف رضا گیلانی

نے کہاکہ جنوبی پنجاب صوبہ ہم نے نہ صرف بنانے کی بات کی بلکہ بنالیا تھالیکن قومی اسمبلی میں ہمارے پاس اکثریت نہیں تھی جس کی وجہ سے صوبہ نہیں بن سکا۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے پہلے سودنوں میں جو وعدے کئے تھے وہ اب تک پورے نہیں ہوئے‘ اگرسیاسی استحکام نہیں ہوگا تومعاشی استحکام نہیں آسکتا ۔ میں نہیں سمجھتا کہ آصف علی زرداری وفاقی حکومت کوگرانے کی کوشش کررہے ہیں‘ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم نے کبھی ڈیل نہیں کی‘ہم کسی این آر او کا حصہ نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج کے احتساب اور انتقام میں معمولی فرق ہے۔دریں اثناء پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ نیا پاکستان کٹھ پتلیوں کا مجموعہ ہے جو ناٹک کررہے ہیں عمران خان کا استاد آمر تھا جسکی وہ پیروی کرتے ہیں ‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کي اکانوے ويں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

FOLLOW US