Tuesday January 21, 2025

سعودی عرب سے آئے ہوئے ایک ارب ڈالر صرف کتنے دن میں ختم ہوجاتے ہیں رزاق دائود نے چین میں عمران خان کی ملاقات کس سے کروائی تھی یہ جسے دوستی کہا جا رہا ہے یہ دوستی نہیں بلکہ کیا ہے عمران خان کی انتہائی قریبی شخصیت نے رازوں سے پردے ہٹا دیے

سعودی عرب سے آئے ہوئے ایک ارب ڈالر صرف کتنے دن میں ختم ہوجاتے ہیں رزاق دائود نے چین میں عمران خان کی ملاقات کس سے کروائی تھی یہ جسے دوستی کہا جا رہا ہے یہ دوستی نہیں بلکہ کیا ہے عمران خان کی انتہائی قریبی شخصیت نے رازوں سے پردے ہٹا دیے

اسلام آباد(آئی این پی ) سابق حکومتی ترجمان اور ماہر معیشت ڈاکٹر فرخ سلیم نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم کے مشیر رزاق داد نے عمران خان کی دورہ چین کے دوران چینی کمپنی گیزوبا کے حکام سے ملاقات کرائی جو ان کی دورے میں کسی بھی نجی کمپنی سے واحد ملاقات تھی۔اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا کہ

حکومت میں رہ کر اہم ٹھیکے لینا مفادات کا ٹکرا ہے، حکومت کی نیت درست لیکن قابلیت کا فقدان ہے، حکومتی عہدے کے ذریعے جیبیں گرم کرنا کرپشن ہے۔سابق حکومتی ترجمان نے انکشاف کیا کہ رزاق داد نے وزیراعظم کی دورہ چین کے دوران گیزوبا کمپنی حکام سے ملاقات کرائی، گیزوبا واحد نجی کمپنی تھی جس سے وزیراعظم عمران خان ملے اور میں نے گیژوبا کے ساتھ وزیراعظم کی ملاقات کی تصویریں دیکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر آتا اور 16 دن میں ختم ہوجاتا ہے، کب تک قرضوں سے ملک چلایا جائے گا؟ ملکوں میں دوستی نہیں مفادات ہوتے ہیں، دنیا میں کہیں مفت لنچ نہیں ملتا۔ڈاکٹر فرخ سلیم نے بتایاکہ متحدہ عرب امارات سے 2.8 فیصد شرح سود پر قرض ملا، سعودی عرب سے بھی 3 فیصد سے زیادہ شرح سود پر قرض ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ گردشی قرضہ ماضی کے مقابلے میں ڈیڑھ گنا زیادہ تیزی سے بڑھ رہا ہے، غیریقینی کی صورتحال میں کوئی کاروبار نہیں چل سکتا۔ڈاکٹر فرخ سلیم کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر کی حکومتی پالیسی کے نتائج نہیں ملے، مہنگائی دو گنا بڑھ چکی ہے، سابق وزیرخزانہ نے روپے کی قدر منجمد رکھنے کیلئے 9 ارب ڈالر مارکیٹ میں جھونک دیے۔

FOLLOW US