Wednesday November 27, 2024

پاکستان میں 736ملین درہم لاگت کے کتنے منصوبے شروع کر دیئے؟ بڑا اعلان کر دیا گیا

پاکستان میں 736ملین درہم لاگت کے کتنے منصوبے شروع کر دیئے؟ بڑا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے احکامات کی روشنی میںابوظہبی ڈیویلپمنٹ فنڈ کی مالی معاونت سے پاکستان میں 736 ملین درہم (200 ملین ڈالر) کی لاگت کے 40 ترقیاتی اور انسانی ترقی کے منصوبوں پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانہ کی طرف سے اتوار

کویہاں جاری بیان کے مطابق پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے منصوبوں کے تیسرے مرحلے میں پانچ اہم شعبے شامل کئے ہیں جن میں سڑکیں، پل، تعلیم، صحت، پانی کی فراہمی، زراعت، انسانی مدد اور پولیو ویکسین مہم کا نفاذ شامل ہے۔متحدہ عرب امارات پاکستان معاونتی پروگرام نے خیبر پختونخوا ، سابق قبائلی علاقوں اور بلوچستان سمیت اسلام آباد کے عوام کی خدمت اور ان کی ترقی کے لئے اہم ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے جامع ترقیاتی منصوبہ اپنایا ہے۔

FOLLOW US