Tuesday January 21, 2025

ہم سے بہت بڑی غلطی ہوئی ، یہ غدار تھے ،ہم انھیں اٹھا لائے پیپلزپارٹی نے بہت بڑا اعتراف کر لیا، کس کی طر ف اشارہ کر دیا ، حیران کن بیان

ہم سے بہت بڑی غلطی ہوئی ، یہ غدار تھے ،ہم انھیں اٹھا لائے پیپلزپارٹی نے بہت بڑا اعتراف کر لیا، کس کی طر ف اشارہ کر دیا ، حیران کن بیان

بدین(آئی این پی ) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ غلطیاں ہم سے ہوئی ہیں،باہر سے لائے گئے لوگوں نے پیپلز پارٹی سے غداری کی،غداروں نے پیپلز پارٹی کی پیٹھ پر چھرا گھونپا،بدین کے لوگ ان غداروں سے انتقام لیں گے،ان کو حکومت کرنا آتی نہیں،صرف سیلفیاں بنانی آتی ہیں۔ بدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئیوزیراعلی سندھ مراد علی شاہ

نے کہا کہ سازشوں کے باوجودعوام نے دھاندلی کو شکست دی، حال ہی میں ایک میٹنگ ہوئی،جس میں پانی کی قلت پر بات کی،دھاندلی سے جیتے ہوئے بدین کے لوگ بھی میٹنگ میں موجود تھے، سندھ کو حصے کا پانی دلانے کیلئے عدالتوں میں بھی جائیں گے۔مراد علی شاہ نے کہاکہ یہی وزیر اعظم کہتا تھا بھیک نہیں مانگوں گا،لیکن در در بھیک مانگ رہا ہے،یہ کہتے ہیں کہ میں کیا کروں کچھ سمجھ نہیں آ رہا، وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اس کوسیاست کا پتانہیں تھا اورکوئی تجربہ نہیں تھا پھر بھی اسے لایا گیا،ان کو حکومت کرنا آتی نہیں،صرف سیلفیاں بنانی آتی ہیں،ہمیں کیمروں اورسیلفیوں کی ضرورت نہیں۔انہوںنے کہا کہ چھوڑوں گا نہیں کی رٹ بھی ختم ہوگئی،کہتا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہا،انہیں اپنی شناخت کیلئے پرانے حکمرانوں کا حوالہ دیناپڑتاہے۔

FOLLOW US