Wednesday November 27, 2024

پاکستان کا دفاعی بجٹ ساڑھے 9ارب ڈالر سے کم ہو کر صرف کتنا رہ گیا؟ تشویشناک دعویٰ

پاکستان کا دفاعی بجٹ ساڑھے 9ارب ڈالر سے کم ہو کر صرف کتنا رہ گیا؟ تشویشناک دعویٰ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بن گئی، دفاعی بجٹ ساڑھے 9 ارب ڈالرسے کم ہوکر7.5 ارب ڈالر رہ گیا، جبکہ حکمران صرف اقتدارے مزے اور سیلفیاں لے رہے ہیں۔ انہوں نے آج نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی بڑھکوں نے ملک میں بے یقینی پیدا کردی ہے۔ عمران خان ہمیشہ پرتشدد اور گالی کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ

عمران خان ہٹلر کی طرح کی حکومت کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے ملک کی معیشت فٹ بال کی طرح لڑھک رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارادفاعی بجٹ ساڑھے 9ارب ڈالر تھا جوکم ہوکر7.5ارب ڈالر رہ گیا ہے۔حکمران صرف اقتدارے مزے اور سیلفیاں لے رہے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ نیب کےیک طرفہ احتساب کا عمل سیاسی ایجنڈے پر چل رہا ہے۔شہباز شریف کے خلاف انتقامی کاروائیاں قابل مذمت ہیں۔ نوازشریف اورشہباز شریف پر کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کیس بنانے کا مقصد ن لیگ کو سی پیک کی سزا دینا ہے۔ دوسری جانب ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے قومی احتساب بیورو (نیب) پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے کالے قانون کو سیاستدانوں کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے لہٰذا نیب کو اپنا نام ’’نون اکاؤنٹیبلٹی بیورو‘‘ رکھ لینا چاہیے۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پارٹی صدر شہبازشریف سے نیب کی آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس کی تفتیش پر شدید تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ آج کی نئی خبر اور نیا تماشہ، آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام گھسا پٹا فرسودہ طریقہ ہے، نیب نے شہبازشریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع کردی ہے۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ نیب کو باضابطہ طو پر اپنا نام تبدیل کرکے نون اکاؤنٹیبلٹی بیورو رکھ لینا چاہیے۔ نیب کے اس کالے قانون کو سیاستدانوں کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ جنوری 2018 میں شہبازشریف کے خلاف صاف پانی منصوبے کی تحقیقات ہوئیں، صاف پانی میں کچھ نا بن سکا تو انہیں آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں گرفتار کیا گیا۔ لیگی ترجمان نے سوال اٹھائے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے پی کے مالم جبہ کیس پر کیوں خاموش ہی کیوں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو گرفتار نہیں کیا جاتا اگر شہبازشریف گرفتار ہو سکتے ہیں تو وزیراعلیٰ کے پی بھی گرفتار ہوسکتے ہیں۔

FOLLOW US