Tuesday January 21, 2025

ملکی تا ریخ بدل گئی ، 12 سال بعد کل کو نسی بڑی غیر ملکی شخصیت پا کستان آرہی ہے ؟ جان کر پا کستانی عوام بھی خو شی سے جھوم اٹھے گی

ملکی تا ریخ بدل گئی ، 12 سال بعد کل کو نسی بڑی غیر ملکی شخصیت پا کستان آرہی ہے ؟ جان کر پا کستانی عوام بھی خو شی سے جھوم اٹھے گی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ابو ظہبی کے ولی عہدمحمدبن زیدالنہیان کل پاکستان پہنچیں گے۔ انہیں وزیر اعظم عمران خان نے دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔ محمدبن زیدالنہیان نے آخری بار 2007 میں پاکستان کادورہ کیاتھا جس کے بعد اب وہ 2019 میں پاکستان آرہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محمد بن

زید النہیان اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ون آن ون ملاقات کریں گے۔ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان وفودکی سطح پر بھی بات چیت ہوگی۔ گزشتہ 3 ماہ کے دوران پاکستان اوریواے ای کی قیادت کے درمیان یہ تیسری ملاقات ہوگی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یو اے ای مشرق وسطیٰ میں پاکستان کاسب سے بڑا تجارتی شراکت دارہے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے تقریباً 6 ارب 20 کروڑ ڈالر کے اس سپورٹ پیکج کی شرائط و ضوابط کو حتمی شکل دے دی ہے جس کا اعلان ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کے دورہ پاکستان کے موقع پر متوقع ہے۔ یہ رقم پاکستان اور ابوظہبی کے مشترکہ اشتراک سے خلیفہ پوائنٹ پر 5 سے 6 ارب ڈالر مالیت کی تعمیر کی جانے والی آئل ریفائنری اور گوادر آئل سٹی پر سعودی عرب کی جانب سے متوقع پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کے علاوہ ہے۔

FOLLOW US