Tuesday January 21, 2025

شیخ رشید نے ریلوے ملازمین کی تنخواہیں کتنے ہزار روپے بڑھا دیں، چونکا دینے والی خبر

شیخ رشید نے ریلوے ملازمین کی تنخواہیں کتنے ہزار روپے بڑھا دیں، چونکا دینے والی خبر

لاہور (آئی این پی)وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کرنے کی سمری کی زبانی منظوری لے لی ہے،مارچ سے پہلے پہلے سب پر جھاڑو پھر جائے گا،میں ہمیشہ نمبر ون سے دوستی کرتا ہوں اور نمبر ون ہی سے دشمنی کرتا

ہوں،برصغیر کا سب سے بڑا ڈاکو چور،لٹیرا شہباز شریف کوچیئرمین پی اے سی کیسے بنایا جا سکتا ہے،جس نے اپنے داماد کو بھی بیرون ملک بھگادیا ، خاقان عباسی ایل این جی کا چور ہے، اس کو جیل جانا ہے، نواز شریف سے دوستی اور تعلق تھا مگر چین جا کر ان کے حقائق کا پتہ چلا، ریلوے پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کی جارہی ہیں، ریلوے کی زمین 5سال کےلئے لیز پر دے رہے ہیں،عدالت نے ریلوے کی زمین بیچنے پر پابندی لگا دی،ٹرینوں میں جلد ٹریکر لگائے جائیں گے،مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا اگر کوئی شخص نیب میں ہے تو اسے 7سال سزا ہونی چاہیے اور اگر وہ جس کے ساتھ میں ہوں وہ نیب میں ہے تو اس کو 14سال کی سزا ہونی چاہیے،بھارت کی 5ریاستوں میں مودی کی گاؤ ماتا ہار گئی، ٹرم نے نئی پاکستانی حکومت سے بہتر تعلقات کی بات کی ،ہمیں چوکنا رہنا چاہیے، مودی کچھ بھی کر سکتا ہے، آصف علی زرداری کا لیول دیکھیں، گول گپے والا، فالودے والا، یہ ماسٹر مائنڈ ہیں، ان کو کمیشن دینا آتا ہے، بلاول بھٹو سے ملاقات جلد ہو گی،سعد رفیق کے خلاف میں نے کوئی کیس دائر نہیں کیا۔وہ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کی جارہی ہے، ریلوے انجنوں میں ٹریکرز لگا دیئے جائیں گے، نئے سال میں 20ٹرینیں چلائی جائیں گی، رواں سال 15مال گاڑیاں چلانے کی بجائے 20مال گاڑیاں چلانے کا ہدف ہے، بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی، عدالت نے ریلوے کی زمین بیچنے پر پابندی لگا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کےلئے اہم اقدامات کررہے ہیں، کوشش ہے کہ ٹریکر کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کریں، ریلوے کی زمین 5سال کےلئے لیز پر دے رہے ہیں،خوشی ہے کہ سپریم کورٹ نے ریلوے سے کیسز

جلد نمٹانے کا فیصلہ کیا ہے، ریلوے کا کوئی انجن نہیں خریدا گیا، ریلوے کا ایف ایم چینل بھی شروع کرنے جارہے ہیں، کچھ کمپنیوں کے ذمے 300ارب روپے ہیں، اس پر عدالت جا رہے ہیں، 6 ماہ میں 2وی وی آئی پی ٹرینیں چلانے جا رہے ہیں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ کسی بدبودار اور مالشیے کو کبھی ٹارگٹ نہیں کیا، خاقان عباسی ایل این جی کا چور ہے، اس نے جیل جانا ہے، میرا ان سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے، برصغیر کا سب سے بڑا ڈاکو چور،لٹیرا شہباز شریف ہے جس نے اپنے داماد کو بھی بیرون ملک بھگادیا ہے، دودھ کی رکھوالی پر بلا کبھی نہیں بٹھایا جاسکتا، جس شخص پر لاتعداد کیسز ہوں اسے کیسے چیئرمین پی اے سی بنایا جا سکتا ہے، اس کا مطلب اسمبلی اجلاس میں ہمیشہ پروڈکشن آرڈرز ہی آتے رہیں گے، نواز شریف سے دوستی اور تعلق تھا مگر چین جا کر ان کے حقائق کا پتہ چلا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ملاوٹ میں ملوث ہیں ان کو چوک پر لٹکا دینا چاہیے، آدمی دو جگہ سیکھتا ہے ایک اپوزیشن میں اور دوسرا اقتدار میں سیکھتا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ عام لوگوں کی دکانیں 20,20دن بند کر کے کیا خانہ جنگی چاہتے ہیں، آصف علی زرداری کا لیول دیکھیں، گول گپے والا، فالودے والا، یہ ماسٹر مائنڈ ہیں، ان کو کمیشن دینا آتا ہے، حکومت میں عوام کی وجہ سے ہوں اور وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا اگر کوئی شخص نیب میں ہے تو اسے 7سال سزا ہونی چاہیے اور اگر وہ جس کے ساتھ میں ہوں وہ نیب میں ہے تو اس کو 14سال کی سزا ہونی چاہیے۔ شیخ رشید نے کہا کہ سوچ رہا ہوں بلاول بھٹو سے مل کر کہوں کہ بچ جا بچیا،سعد رفیق کے خلاف میں نے کوئی کیس دائر نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں میری کئی زیادہ عزت ہے، میں ہمیشہ نمبر ون سے دوستی کرتا ہوں اور نمبر ون ہی سے دشمنی کرتا ہوں، جمعہ سے اتوار ہو سکتا ہے مگر مارچ سے پہلے پہلے سب پر جھاڑو پھر جائے گا،بھارت کی 5ریاستوں میں مودی کی گاؤ ماتا ہار گئی ہے، ٹرم نے نئی پاکستانی حکومت سے بہتر تعلقات کی بات کی ہے، عمران خان نے امریکہ میں اپنا مقام بنایا، ہمیں چوکنا رہنا چاہیے، مودی کچھ بھی کر سکتا ہے، پاکستان معاشی بحران سے نکلتا جا رہا ہے، پاکستان، چین، افغانستان، ایران، روس کے ساتھ بہتر تعلقات بنا رہا ہے، روس اور ترکی کے ریلوے وزیر کو پاکستان کی دعوت دی ہے۔ ٹرمپ نے نواز شریف کو لیٹر چھوڑ کر عمران خان سے ملنے کی خواہش کی، عمران خان نے زلمے خلیل زاد سے ملکر بھارت کےلئے ٹیبل کو گھمایا ہے، کرتارپور کوریڈور عمران خان کی سیاسی پختگی کی جھلک ہے، مودی کےلئے یہی کافی ہے کہ ٹرمپ ان کی لائبریریوں کی باتیں کر رہا ہے، خطے کے دیگر ممالک بھی پاکستان کو اہمیت دے رہے ہیں، کیسز نہیں مرتے جب تک ڈاکٹر کنفرم نہ کرے کہ مر چکا ہے، تب تک ہتھکڑیاں بندھی رہتی ہیں، سنا ہے کہ اسلام آباد سے 50لوگ بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں

FOLLOW US