Friday January 24, 2025

اللہ کس انسان کو اولاد کے دکھ سے بچائے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی بیٹی فضہ گیلانی کے بارے میں ایسی خبر کہ جان کر آپ کو بھی بے حد دکھ ہو گا

اللہ کس انسان کو اولاد کے دکھ سے بچائے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی بیٹی فضہ گیلانی کے بارے میں ایسی خبر کہ جان کر آپ کو بھی بے حد دکھ ہو گا

لاہور(آئی این پی) فیملی کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی بیٹی فضہ گیلانی کے بچے کی اپنے والد سے ملاقات کیلئے درخواست پر فضہ گیلانی کے وکیل سے آج (ہفتہ) دلائل طلب کر لئے۔ فیملی کورٹ کے جج فہیم الحسن نے فضہ بتول گیلانی کے سابق شوہر کی درخواست پر سماعت کی۔ یوسف رضاگیلانی کی بیٹی نے اپنے سابق شوہر خرم خان سے

طلاق لے رکھی ہے۔ فیملی کورٹ میں درخواست گزار خرم خان نے استدعا کر رکھی ہے کہ اس کے بیٹے اسفند یار علی خان سے سابقہ بیوی کے گھر کی بجائے احاطہ عدالت میں ملاقات کروائی جائے کیونکہ سابق بیوی کے گھر ملاقات میں ماحول پرسکون نہیں ہوتا اور ڈی ایچ اے میں سابق بیوی کے گھر بیٹے سے ملاقات میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ درخواست گزار خرم خان کے مطابق بچہ اسفند یار خاں ابھی سات سال کا ہے اور ماں کے پاس ہے، والد سے آزاد ماحول میں احاطہ عدالت میں شیڈول کے مطابق ملاقات کروانی ضروری ہے۔ جس پر عدالت نے فضہ گیلانی کے وکیل سے دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آج (ہفتہ )تک ملتوی کر دی ۔

FOLLOW US