Friday January 24, 2025

رانا ثنااللہ نے شیخ رشید کی جنس کے بارے میں ایسی بات کہہ ڈالی کہ پاکستانی مارے شرم کے اپنا منہ چھپا لیں گے

رانا ثنااللہ نے شیخ رشید کی جنس کے بارے میں ایسی بات کہہ ڈالی کہ پاکستانی مارے شرم کے اپنا منہ چھپا لیں گے

اسلام آباد( آئی این پی ) مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنماء رانا ثناء اللہ خان نے وزیر ریلوے شیخ رشید کی نااہلی کے لئے اسپیکر کو ریفرنس بھیجنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید نے حرام، جوئے اور بھتے کی کمائی سے بھائیوں ، بھتیجوں کے نام پر جائیدادیں بنائیں، شیخ رشید جھوٹااور فراڈ انسان ہے اس کی موجودگی سے معزز ایوان کا تقدس پامال

ہوتا ہے، شیخ رشید کی جنس کے تعین کے لئے اس کا طبی معائنہ کرایا جائے ، یہ فراڈایا انسان ہے اس نے اپنے آپ کو چھپایا ہو ا ہے ، جو یہ ظاہر کر رہا ہے وہ یہ نہیں ہے۔جمعہ کو اپنے ایک ویڈیو بیان میں راناثناء اللہ خان نے کہا کہ میں شیخ رشید کے خلاف اسپیکر کو ریفرنس بھیج رہا ہوں ، میری ان سے استدعا ہے کہ وہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے ، اس میں میرے تین پوائنٹس ہیں ، پہلا میرا پوائنٹ یہ ہے کہ شیخ رشید نے کشمیر کاز کے ساتھ غداری کی ، اور کشمیریوں کی جدوجہد کو اس نے بیچا ، شیخ رشید نے جوئے کے اڈے چلائے اور لوگوں سے بھتہ لیا ، اور اس حرام جوئے اور بھتے کی کمائی سے اس نے جائیدادیں بنائیں ، اپنے بھائیوں ، بھتیجوں کے نام پر وہ تمام جائیدادیں بے نامی ہیں ، اس اس کا اصل مالک شیخ رشید ہے جس نے ان کو چھپایا ہو ا ہے ، اس لئے اس کو نااہل قرار دیا جائے ، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میرا دوسرا پوائنٹ یہ ہے کہ شیخ رشید جھوٹااور فراڈ انسان ہے اس کی موجودگی سے اس معزز ایوان کا تقدس پامال ہوتا ہے ایسے جھوٹے اور کرپٹ انسان کو اس معزز ایوان سے نکالا جائے ، معزز ایوان کا تقدس اس کی وجہ سے پامال ہو تا ہے، میرا تیسرا پوائنٹ یہ ہے کہ شیخ رشید کی جنس کے تعین کے لئے اس کا طبی معائنہ کرایا جائے ، یہ فراڈایا انسان ہے اس نے اپنے آپ کو چھپایا ہو ا ہے ، جو یہ ظاہر کر رہا ہے وہ یہ نہیں ہے ، اس کی حقیقت طبی معائنے کے بعد سامنے آجائے گی۔

FOLLOW US