Friday January 24, 2025

جیل میں نواز شریف سے ملا قا ت کے بعد مریم نواز کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

جیل میں نواز شریف سے ملا قا ت کے بعد مریم نواز کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور(نیوز ڈیسک ) کل سابق وزیراعظم نواز شریف سے جیل میں ملاقات کا دن تھا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف سے اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت دی گئی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ودیگر افرادکے ہمراہ کل بروز جمعرات ملاقات کی ،سابق وزیراعظم نوازشریف اہلخانہ کیساتھ کھانابھی کھایا۔والد سے ملاقات کی اجازت ملنے کے بعد مریم نواز نے نواز شریف سے جیل میں ملاقات کی۔اور اب مریم نواز کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ غالباََ جیل سے باہر آ رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق یہ تصویر مریم نواز کی تب کی ہے جب وہ نواز شریف سے ملاقات کے بعد جیل سے باہر آ رہی تھیں۔صارفین نے اس پر تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز بہت خوش دکھائی دے رہی ہیں۔کچھ صارفین نے مریم نواز کی مسکراہٹ کو بہادر مسکراہٹ قرار دے دیا۔جب کہ کچھ صارفین نے کہا کہ مریم نواز کو اتنے دن بعد دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے کیونکہ جیل سے رہائی کے بعد سے مریم نواز سامنے نہیں آئیں۔مریم نواز نے گذشتہ روز نواز شریف سے ملاقات کے بعد ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ابھی کوٹ لکھپت جیل سے آئی ہوں۔نواز شریف بلکل ٹھیک ہیں اور ان کے حوصلے بلند ہیں۔مریم نواز نے نیک خواہشات کے لیے تمام لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔مریم نواز نے کہا کہ آپ سب کی دعاؤں اور تعاون کا شکریہ مریم نواز نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نہ صرف آپ سب کی دعائیں اور نیک خواہشات ان کو پہنچاتی ہوں بلکہ ان کو بتاتی ہوں کہ ان کے شیر کس طرح ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

FOLLOW US