Friday January 24, 2025

کشمیر کی آزادی سے غداری، جوئے کے اڈے، بھتہ وصولی، ناجائز آمدن سے جائیداد شیخ رشید بہت بڑی مصیبت میں پھنس گئے،وزیرریلوے کے خلاف بڑا اقدام

کشمیر کی آزادی سے غداری، جوئے کے اڈے، بھتہ وصولی، ناجائز آمدن سے جائیداد شیخ رشید بہت بڑی مصیبت میں پھنس گئے،وزیرریلوے کے خلاف بڑا اقدام

اسلام آباد (آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیرریلوے شیخ رشید کے خلاف اسپیکرقومی اسمبلی کو ریفرنس بھیج رہا ہوں، شیخ رشید نے کشمیر کاز کے خلاف غداری کی اور کشمیریوں کی جدوجہد کو بیچا ہے۔جمعہ کو مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے وزیرریلوے شیخ رشید کے خلاف اسپیکرقومی اسمبلی کو ریفرنس بھیجنے کا اعلان کر دیا۔

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیر ریلوے شیخ رشید کے خلاف اسپیکرقومی اسمبلی کو ریفرنس بھیج رہا ہوں، استدعا ہے کہ اسپیکر ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوائیں،شیخ رشید نے کشمیر کاز کے خلاف غداری کی ہے، شیخ رشید نے کشمیریوں کی جدوجہد کو بیچا، شیخ رشید نے جوئے کے اڈے چلائے، بھتہ وصول کیا اور جوئے کی کمائی سے جائیداد بنائی

FOLLOW US