Friday January 24, 2025

پرویز مشرف کی پاکستانی سیاست میں ایک بار پھر دھماکے دار انٹری کروڑوں پاکستانیوں کےلئے دھماکے دار خبر

پرویز مشرف کی پاکستانی سیاست میں ایک بار پھر دھماکے دار انٹری کروڑوں پاکستانیوں کےلئے دھماکے دار خبر

اسلام آباد(آئی این پی )آل پاکستان مسلم لیگ نے ملک بھر میں پارٹی کی رکنیت سازی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے، جمعرات کو پارٹی کے سرپرست اعلیٰ سید پرویز مشرف نے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کیا، اے پی ایم ایل کے مرکزی شعبہ اطلاعات سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ چاروں صوبوں،فیڈرل کیپیٹل،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کی جائے گی۔

اس مقصد کے لئے ملک بھر میں رکنیت سازی کے لئے تقاریب منعقد کی جائیں گی جن سے پارٹی کے سرپرست اعلیٰ سید پرویز مشرف ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ رکنیت سازی کا عمل مکمل ہونے کے بعد پارٹی کی تنظیم سازی کا مرحلہ آئے گا اور یو سی کی سطح تک تنظیمی ڈھانچے تشکیل دئیے جائیں گے۔ پارٹی راہنما اور کارکنان نئے جو ش و جذبے کے ساتھ رکنیت سازی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔

FOLLOW US