Friday January 24, 2025

چوہدری پرویز الٰہی بھی بڑے کھلا ڑی نکلے ، ن لیگ کی بڑی وکٹ گرادی

چوہدری پرویز الٰہی بھی بڑے کھلا ڑی نکلے ، ن لیگ کی بڑی وکٹ گرادی

لاہور( ویب ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے(ن) لیگ کی پہلی وکٹ گرادی (ن) لیگ کے ڈاکٹر مظفر علی شیخ نے پارٹی پالیسوں سے بغاوت کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کی سپیشل کمیٹی میں شر کت کر کے 2مسودات قانون کی منظوری میں بھی حصہ لے لیا۔ ذرائع کی معلومات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور وزیراعظم

عمران خان کی ملاقات کے اثرات آنا شروع ہوچکے ہیں اور اس سلسلے میں ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی مظفر علی شیخ نے پارٹی پالیسی سے بغاوت کردی ہے مظفر علی شیخ نے سپیشل کمیٹی ون میں نہ صرف شرکت کی بلکہ 3 مسودات قانون کی منظوری کا بھی حصہ بنے مسلم لیگ ن نے سپیشل کمیٹی ون کا بائیکاٹ کر رکھا ہے مسلم لیگ ن نے کمیٹی کو غیر آئینی اور اسے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی قرار دے رکھا ہے مگر سپیشل کمیٹی ون کے ہونے والے اجلاس میں مظفر علی شیخ نے پارٹی قیادت سے بغاوت کرتے ہوئے شرکت کی ن لیگی رکن اسمبلی کی اجلاس میں شرکت پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے(ن) لیگ کے موقف پر سوالات اٹھا دئیے اور کہنا تھا کہ اپوزیشن کی شرکت کے بعد سپیشل کمیٹی ون نہ صرف آئینی ہے بلکہ ہم اپوزیشن کے مشکور بھی ہیں۔

FOLLOW US